ڈرائیونگ   لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لئے تشویشناک خبر

23 May, 2024 | 09:02 AM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک)سسٹم اپ گریڈیشن/27 مئی تک لائسنس سروسز معطل رہیں گے۔
آج شام 05 بجے سے لیکر 27 مئی دوپہر 03 بجے تک لائسنسنگ سسٹم بند رہے گا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم پنجاب بھر میں اپ گریڈیشن کیوجہ سے بند رہے گا۔
 عمارہ اطہر نے بتایا کہ اس دوران لرنر پرمٹ، رینول و فریشن لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہوسکیں گے۔شہری 27 مئی دوپہر 03 بجے کے بعد لائسنس دفاتر تشریف لاسکیں گے۔
 راستہ ایف ایم، راستہ ایپ، سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا،سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے پاس ای لائسنس کا ہونا ضروری اور وہ قابل قبول ہوگا۔ای لائسنس رکھنے والوں کو چالان ٹکٹس جاری نہیں ہونگے۔
 

مزیدخبریں