بادامی باغ مچھلی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

23 May, 2024 | 08:38 AM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)بادامی باغ بند روڈ مچھلی منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ،تین ڈاکو زخمی ہو گئے۔
 تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے 15 پر رابری کی کال موصول ہونے پر فوری ریسپانس دیا ، پولیس نے واردات کرنے والے پانچ موٹر سواروں کو روکنے کی کوشش کی توڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جانب سے گاڑی کی اوڑ لیکر حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،فائرنگ رکنے پر تین ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کیا جو  اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
 

مزیدخبریں