تفہین شریف ٹیم سائیڈمیٹروپولیٹن کی پہلی مسلمان مئیر بن گئیں

23 May, 2023 | 11:57 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: بر طانیہ کے شہر آشٹن کی ٹیم سائڈ کونسل کی پہلی  مسلمان مئیر تفہین شریف نے مئیر کا حلف اٹھا لیا ۔ وہ  اس سے پہلے ڈپٹی مئیر ٹیم سائڈ  رہ چکی ہیں۔ وہ حالیہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر  منتخب ہوئی ہیں۔

تفہین شریف نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ مجھےکشمیری پاکستانی اور مسلمان ہو نے پر فخر ھے ۔تفہین کی حلف برداری کی تقریب کے وقت ہال میں کشمیری پاکستانیوں اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔


مئیر تفہین شریف نےحلف اٹھانے کے بعد کہا کہ اب میں پہلے سے زیادہ کمیونٹی کی خدمت کروں گی۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجات اور کاروباری شخصیت چودھری مسرتنے تفہین شریف کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

مزیدخبریں