ڈینگی مچھر کے وار جاری ، لاہور میں 2 نئے مریضوں کی تصدیق 

23 May, 2023 | 10:56 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)ڈینگی مچھر کے وار جاری ، لاہور میں ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ، موسم بدلنے کے باوجود مچھروں کے حملے نہ تھم سکے ۔

شہر میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باوجود مچھروں کے حملے نہیں رک سکے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ راوی ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن سے ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے ۔ شہر میں رواں برس کے دوران ڈینگی بخار کے مجموعی طور پر 52 کیسز اب تک رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

مزیدخبریں