وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم سے 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کردی

23 May, 2023 | 10:38 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم سے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل دینے کی سفارش کردی۔

وزیراعلی پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ وہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کا اعلان کریں۔ محسن نقوی نے کہا کہ 25 مئی کو  عام تعطیل سے پوری قوم مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراج تحسین پیش کر سکے گی۔  جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ قوم باعزت اور پرامن زندگی گزار سکے۔

  قبل ازیں وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 25مئی کو عام تعطیل کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے  کہا  تھا کہ "اب تک نہ کوئی سفارش کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی عام تعطل ہوگی۔"

مزیدخبریں