(احمدرضا) جونیئر ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کے جونئیر ہاکی ھیروز نے چائنیز تائی پے کو ایک گول کےقابلہ میں 15 گول سے شکست دے دی۔
پہلے ہی میچ میں پاکستانی ھیروز میزبان شہر صلالہ کے شائقین کی نظروں میں سما گئے۔ دو فارورڈز نے ہیٹ ٹرک کیں اور 8 کھلاڑیوں نے ایک ایک گول کیا۔
عمان کے شہر صلالہ میں منگل کے روز شروع ہونے والے ہاکی کے جونیئر ایشیاء کپ میں چائینیز تائی پے (تائیوان) کے خلافپہلے میچ میں پاکستان کے محمد سفیان خان اور عبدالحنان شاہد نے ہیٹ ٹرک کیں۔ قومی کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز حملہ سے کیا۔ میچ کے دوسرے ہی منٹ میں پنلٹی کارنر پر پہلا گول کر ڈالا۔
پاکستان جونئیرز کی دو فارورڈز کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ 8 کھلاڑیوں ارباز احمد، بلال اکرم، عبدالقیوم، عبدالرحمان، بشارت علی، زکریا حیات، ارشد لیاقت اور مرتضٰی یعقوب نے ایک ایک گول کیا۔ تائی پے کی طرف سے واحد گول انچاسویں منٹ میں تے جولین نے کیا ۔ پاکستان کے محمد سفیان کو شاندار کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا ۔