ویب ڈیسک : چوہدری سلیم بریار اور سابق ایم پی اے احسن سلیم بریار پاکستان تحریک انصاف سے اڑان بھر گئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین ٹیلن گروپ چوہدری سلیم بریار نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ جلد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، 9 مئی کو ہونےوالے پُرتشدد واقعات سے دل رنجیدہ ہے، شر پسندوں نے ہمارے تاریخی ورثے، فوجی تنصیبات اور شہدا کی یاد گار کو پامال کر کے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا، اس میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ملکی سالمیت پر جان قربان کرنے والے شہدا کی یاد گار کی جس انداز میں بے حرمتی کی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ہم میں سے نہیں، مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کریں گے۔