جنرل عاصم منیر سےآذربائیجان کے نائب وزیر دفاع جنرل کریم ولئییف کی  ملاقات

23 May, 2023 | 08:36 PM

ویب ڈیسک: جمہوریہ آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف  جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

آذربائیجان کی سوویت یونین سے آزادی کے وقت سے ہی اسلام آباد اور باکو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی خوشگوار اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔دونوں اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون موجودہے اور ماضی میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کر چکے ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی وفود کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے۔

قبل ازیں معزز مہمان کرنل جنرل کریم ولیئیف اپنے وفد کے ہمراہ جنل ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو انہیں شہدا کی یادگار پر لے جائیا گیا جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 آذربائیجان کے دفاعی وفد اور پاکستان آرمی کے اعلی حکام میں دو طرفہ تعاون پر با ضابطہ مذاکرات بھی ہوئے۔ 

مزیدخبریں