پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن انعم شیخ اڈیالہ جیل سے رہاہو گئیں

23 May, 2023 | 08:10 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی سوشل میڈیا  کارکن انعم ندیم شیخ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ 

انعم شیخ کو تین دن قبل حساس اداروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے مہم چلانے کے الزام میں  3 ایم پی او کے تحت 15 روز کے لئے اڈیالہ جیل نظر بند کیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے انعم شیخ کی نظر بندی کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں