شاہ رخ خان نے کینسر کی شکار مداح کی آخری خواہش پوری کردی 

23 May, 2023 | 06:09 PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کینسر کی شکار مداح کی آخری خواہش پوری کردی۔

 60 سالہ مداح شیوانی نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں مرنے سے پہلے شاہ رخ خان سے ملنا چاہتی ہوں،شاہ رخ خان کیلئے بنگالی کھانا بھی پکانا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اداکار میری بیٹی کو دعا دیں۔

اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنی اس مداح سے ویڈیو کال پر تقریباً 40 منٹ تک بات کی۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے شیوانی کی مالی مدد اور ان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ اس سے ملنے کولکتہ میں ان کے گھر آئیں گے اور وہاں پر مچھلی بھی کھائیں گے۔

مزیدخبریں