سری نگر میں جی 20 اجلاس پرخود حملہ کروانےکا بھارتی منصوبہ عملدرآمدسےپہلےکھل گیا

23 May, 2023 | 05:29 PM

ویب ڈیسک: مودی سرکار نے مقبوضہ کمشیر میں جی 20 اجلاس کی ناکامی سے خائف ہو کر حریت پسندوں کو بدنام کرنے کے لئے فالس فلیگ حملے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم یہ بھیانک منصوبہ ناپاک عملی شکل اختیار کرنے سے قبل ہی بے نقاب ہوگیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جی 20 اجلاس کی ناکامی دیکھ کر مودی سرکار بوکھلا گئی ہے اور اب اپنی اس ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے دنیا کی توجہ کو ایک اور جعلی حملہ کی جانب راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مودی سرکار حریت پسندوں میں گھسے ہوئے اپنے ایجنٹوں کو خود جی 20 سمٹ پر حملہ کرنے پر اکسائے گی اور انہیں جی 20 سمٹ سرینگر پر حملے سہولت فراہم کی جائے گی۔

 اس خوفناک کارروائی کے فوری بعد بھارتی فالس فلیگ منصوبے کے مطابق حملہ آوروں کو مار دیا جائے گا اور جعلی شناخت اور فیک پاکستانی ہتھیاروں کی لاشوں کے ساتھ موجودگی کا ناٹک کر کےحملہ کا الزام پاکستان پر لگایا جائے گا۔ تاہم یہ منصوبہ عملہ جامہ پہنانے سے قبل ہی آشکار ہوچکا ہے۔

مودی سرکار نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر کےدارالحکومت سری نگر میں تین روزہ جی 20 اجلاس رکھا ہے تاہم چین، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے اس میں شرکت نہ کرکے پاکستان کے موقف کی تائید کی، باقی ممالک نےبھی کوئی نمایاں ژخصیت اس اجلاس کے لئےنہیں بھیجی۔ اس اجلاس کے انعقاد کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی۔

 واضح رہے کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور تعصب کے باعث اس سے قبل بھی پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کئی دہشتگرد منصوبے بنا اور اس پر عمل کرچکا لیکن ہر بار اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔

مزیدخبریں