ویب ڈیسک : قومی کرکٹر احسان اللہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق20 سالہ قومی فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا۔ احسان اللہ قومی ٹیم کے موجودہ تیز ترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔ بلے باز صائم ایوب اور حسیب اللہ خان کے ہمراہ احسان اللہ دسمبر 2022 میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کم عمر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔