میٹرک امتحان کے دوران سختی، 5نامعلوم افراد کا ٹیچر پر تشدد

23 May, 2023 | 04:44 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں میٹرک امتحان کے دوران سختی کرنے پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے  ٹیچر پر5نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

خیبراسلامک ماڈل سکول اکبر پورہ میں میٹرک بورڈ ڈیوٹی سر انجام دینے واے  ٹیچر ابوبکر پر 5 نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور  ڈنڈوں سے ٹیچر کو لہو لہان کر کے شدید زخمی دیا۔حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ 

پولیس کے مطابق جاتے ہوئے حملہ آور نے   ٹیچر ابوبکر کو بتایا کہ آپ نے ہال میں کیوں سختی کی۔ ٹیچر کو زخمی حالت میں میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں