ویب ڈیسک: پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پنجاب پولیس پر اسلحہ استعمال کرنے کی پابندی تھی، 25 افراد کی ہلاکت کا دعوی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔لالچی خان نے فرضی لاشوں کا دعوی کر کے پھر سے اپنی جیب گرم کی۔ وزیر اطلاعات عامر میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرضی لاشوں کے نام پر امریکہ میں ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرز اینٹھنے پرعمران خان کو ڈوب مرنا چاہئے۔
عامر میر نے کہا کہ عمران نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم کیا ہے۔یہ فارن فنڈنگ بھی 9 مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی۔خان صاحب کو ایک کالے جھوٹ کی بنیاد پر ڈالرز ٹھگنے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔