تپتی دھوپ سے اپنی جلد کو بچانے کا آسان طریقہ کیا ہے؟ جانیے

23 May, 2023 | 04:04 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: ایسی تبدیلیاں جو موسم گرما میں ہماری جلد کو تروتازہ اور صاف رکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔

کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ گرمی میں آپ کی رنگت ماند پڑجاتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو گھبرانے کے بجائے اپنی اسکن کیئر روٹین میں تھوڑی  تبدیلی لائیں اور اپنی کھلتی ہوئی رنگت کو تپتی دھوپ اور چلچلاتی گرمی میں بھی تروتازہ رکھیں۔

زیادہ تر خواتین ایس پی ایف 30 یا اس سے زائد سن اسکرین پر مشتمل موئسچرائزر کا استعمال کرتی ہیں لیکن یہ انتخاب موسم گرما کیلئے مناسب نہیں، موسم گرما میں بالخصوص جب آپ باہر جارہے ہوں ہاتھوں،  پیروں حتیٰ کہ گردن پر بھی سن اسکرین کی اچھی خاصی مقدار لگائیں یہ انتخاب آپ کی جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سےبچائے گا۔

 زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال نہ صرف آپ کے جسم کو  بلکہ آپ کی جلد کو بھی خوبصورت رکھنے کا اہم طریقہ ہے،یہ سوچنے کے بجائے آپ کو دن میں کتنے گلاس پانی پینا چاہیے پیشاپ کی رنگت سے ہائیڈریشن کا اندازہ لگائیں اگر آپ کے پیشاپ کا رنگ  گہرا پیلا ہے تو اس کا مطلب آپ کو زیادہ سے زیادہ  پانی پینے کی ضرورت ہے لیکن اگر آپ کے پیشاپ کی رنگت کم پیلی ہے تو آپ  ڈی ہائیدریشن کا شکار نہیں۔

 ایک گرم دن گزارنے کے بعد چہرے کی صفائی خاصی اہمیت رکھتی ہے لہٰذا چہرہ دھوتے وقت انگلی کی مدد سے کلینزر  کی تھوڑی سی مقدار چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے کلینزنگ کریں اس کے بعد ہلکے  گرم پانی کی مدد سے چہرہ دھوکر تولیے سے صاف کرلیں۔ طبی ماہرین گرم موسم میں دو بار لازمی چہرہ دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 ایکسفولیشن کا عمل موسم گرما میں اسکن کیئر روٹین میں شامل کرلینے کیلئے بہترین انتخاب ہے اس سے چہرے کے مردہ خلیات سے نمٹنے اور جلد کو نرم وملائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ نہانے کے بعد ٹونر، موئسچرائزر یا لوشن کے بعد ایکسفولیٹ کا عمل جلد کو نرم وملائم رکھنے میں مدد دے گا۔

مزیدخبریں