ویب ڈیسک: وزیراعظم نے برآمدات میں کمی کے اعدداد و شمار کا جازئزہ لے کر برآمدات بڑھانے سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئےاجلاس آج طلب کرلیا ۔
اسلام آباد میں سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ وزیاعظم کی صدارت میں ہونے لے اس اجلاس میں برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا اور برآمدات میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کمی کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ,وزیر تجارت,وزیر صنعت و پیداوار اور ایف بی آر ، وزارت خزانہ اور تجارت کے سینئیر حکام بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ملک کے بڑے ایکسپوٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال جولائی تا اپریل برآمدات میں11.71فیصد کمی ہوئی۔اپریل میں سالانہ بنیاد پر برآمدات26.68, ماہانہ بنیاد پر10.46 فیصد کمی ہوئی۔جولائی تا اپریل برآمدات23 ارب17 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔ اپریل میں برآمدات کا حجم2 ارب12کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہ۔