بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

23 May, 2023 | 03:29 PM

سٹی 42: خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلو چستان، اسلام آباد، بالائی سندھ ، پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جھکڑ/آندھی چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلو چستان، اسلام آباد، بالائی سندھ ، پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں جھکڑ/آندھی چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ میں آندھی اور جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔  صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ٹانک، کرک، ڈیرہ، پنجاب میا نوا لی ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یار خان، بہاولپور،راجن پور ،خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات ، گوجرانوالہ میں آندھی اور جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

 سیا لکو ت، نارو وال، لاہور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ساہیوال، خوشاب، بہاولنگر میں آندھی اور جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق صوبہ سندھ، بلوچستان کےدیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جز وی ابر آلود رہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور شہر میں گرمی کا راج، ہوائیں ساکن ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں تک شہر کا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان جبکہ دس فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔  اے کیو ائی کی شرح 156ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 186، فیز 8 ڈی ایچ اے میں 184 اے کیو آئی ریکارڈ، فدا حسین 182, شاہدرہ میں 162 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں