ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجم سیٹھی جیت گئے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پرتیار

Deadlock over, BCCI, PCB, ICC Mens One Day World Cup, Asia Cup hybrid model, ICC, Ahmadabad Special General Meeting, City42
کیپشن: پاکستان کرکٹ  بورڈ  مینیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی حکمت عملی اور ڈپلومیسی جیت گئی بھارت کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ  بورڈ  مینیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی حکمت عملی اور ڈپلومیسی جیت گئی بھارت کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایشیا کپ 2023 کے لئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

  پاکستان کے انڈیا جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کی رسمی رشرط کے ساتھ بی سی سی آئی اپنی احمد آباد میں خصوصی جنرل میٹنگ میں پاکستان کے ایشیا کپ ہائی برڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کا رسمی اعلان کر دے گا۔  ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کی شمولیت کے حوالہ سے تعطل ختم ہونے کے بعد پاکستان کا بورڈ اور کھلاڑی اب انڈیا جا کرورلڈ کپ ٹرافی اٹھا لانے پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔

پاکستان اور بھارت کےکرکٹ منتظمین کے درمیان تنازعہ ختم ہونے کی خبر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور اسے مجموعی طور پر مثبت انداز میں لیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپوررٹس کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو دیگر تمام ایشیائی ممالک کی حمایت حاصلہونے کے بعد  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) ایشیا کپ کے "ہائبرڈ" ماڈل کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم بی سی سی آئی نے ایک رسمی شرط رکھی ہے۔ وہ اکتوبر میں ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کے دورے پر پی سی بی سے تحریری یقین دہانی چاہتا ہے۔

پاکستان بورڈ کے منتظم نجم سیٹھی پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں  شرکت کی یقین دہانی کروا دے گا تو پاکستان کو بھی بھارت جا کر آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے میں کوئی عذر نہیں ہو گا، تاہم اپنے آخری بیان میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ سکیورٹی کے حوالہ سے بھارت کی جانب سے یقین دہانی فراہم کئے جانے کے بعد ہی پاکستان کا بورڈ نہیں بلکہ حکومت پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرے گی، کیونکہ یہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کا معاملہ ہے۔

اگرچہ کوئی بھی باضابطہ فیصلہ 27 مئی کو بی سی سی آئی کے ایس جی ایم میں ہی کیا جائے گا، لیکن اب یہ واضح ہے کہ بی سی سی آئی اپنا لہجہ نرم کرنے کے لیے تیار ہے۔پہلے بی سی سی آئی اس بات پر اٹل تھا کہ پورا ایشیا کپ پاکستان سے باہر کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلا جائے۔ لیکن جیسے ہی نجم سیٹھی نےبھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی، بی سی سی آئی ک دودھ کے ابال کی طرح بیٹھ گیا اور بھارتی کرکٹ منتظمین کے موقف میں تبدیلی آ گئی۔

بنگلہ دیش، سری لنکا، اور افغانستان پی سی بی کے نئے ہائبرڈ ماڈل کو  پہلے ہی او کے کر چکے ہیں۔ بی سی سی آئی کی احمد آباد میں ہونے والی خصوصی جنرل میٹنگ میں، بی سی سی آئی کے پی سی بی کی تجویز کو باضابطہ طور پر قبول کر لئے جانے کےبعد امکان ہے کہ نجم سیٹھی سری لنکا بورڈ کے ساتھ یہ بھی طے کر لیں گے کہ پاکستان سے باہر ہونے والے میچ  متحدہ عرب امارات میں ہوں بصورت دیگر سری لنکا  یہ میچ سری لکنا میں کروانے کے لئے پاکستان کو زیادہ منفعت بخش پیش کش کرے۔
ایشیا کپ 2023: ہائبرڈ تجویز کیا ہے؟

نجم سیٹھی کے تجویز کردہ ایشیا کپ کےنئے ہائبرڈ ماڈل میں ٹورنامنٹ دو حصوں میں کھیلا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں بھارت کے علاوہ تمام ممالک پاکستان کا دورہ کریں گے اور 4 میچز کھیلیں گے۔
دوسرے مرحلے میں وہ بھارت کے خلاف نیوٹرل مقام پر کھیلیں گے۔
متحدہ عرب امارات اور سری لنکا وہ دو ممالک ہیں جنہیں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
لیکن چونکہ بی سی سی آئی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ گرمی کی وجہ سے یو اے ای کی مخالفت کر رہے ہیں، اس لیے دوسرا مرحلہ سری لنکا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
غیر جانبدار مقام فائنل کی میزبانی بھی کرے گا چاہے بھارت فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکےتب بھی فائنل پاکستان میں نہیں ہو سکے گا۔
ایشیائی کرکٹ کونسل کے ہائبرڈ ماڈل کا باضابطہ اعلان کرنے کے بعد، شیڈول کا اعلان جون کے آخر میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ، جو کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری بھی ہیں، نے پاکستان کو جزوی میزبان کے طور پر منظور نہیں کیا تو بابر اعظم اینڈ کمپنی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کریں گے۔