ملک اشرف: ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کیخلاف درخواستوں پرسماعت، ہائیکورٹ نے اربن ڈویلپمنٹ یونٹ کو ایل ڈی اے کیساتھ ملکر ٹی او آرز بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبدالرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں ماسڑ پلان 2050 کو چیلنج کیا گیا ہے، عدالت نے ایل ڈی اے ٹی او آرز کیلئے اپنا فوکل پرسن فوری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ ٹی او آرز ماسٹر پلان 2050 پر نظر ثانی کیلئے بنائے جائیں گے۔
عدالت نے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد حکم روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی ہے، درخواستوں میں یہ اعتراض اُٹھایا گیا کہ ماسٹر پلان 2050 قانون کے برعکس بنایا گیا، کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔