معروف بھارتی اداکار کی لاش باتھ روم سے برآمد

23 May, 2023 | 09:41 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف بھارتی  اداکار اور ماڈل آدتیہ سنگھ راجپوت 32 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو آدتیہ سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر کے باتھ روم میں مبینہ طور پر مردہ پائے گئے،اداکار کا ایک دوست انہیں فوراً ہسپتال لے گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

اداکار کے دوسرے دوست نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آدتیہ کو ان کے دوست نے  گھر کے باتھ روم میں مبینہ طور پر بے ہوش پایا تو وہ چوکیدار کے ساتھ ان کو قریبی ہسپتال لے گئے، ان کی موت مبینہ طور پر فرش پر سر ٹکرانے کے بعد ہوئی یا  پھر موت کی وجہ دل کا دورہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں