عدالتوں میں پیشی کا معاملہ، عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے

23 May, 2023 | 09:29 AM

فاران یامین: چیئرمین تحریک انصاف کی نیب راولپنڈی اسلام آباد عدالتوں میں پیشی کا معاملہ، عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد پہنچ گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک سے اسلام آبادپہنچ گئے، عمران خان اسلام آباد عدالتوں میں ضمانت کی متعدد درخواستوں میں پیش ہوں گے، عمران خان نیب راولپنڈی جائیں گے، سابق وزیراعظم کو 16 مئی کو نیب راولپنڈی کی جانب سے پیشی کا نوٹس بھیجا گیا تھا،عمران خان کو22 مئی کو پیش ہونا تھا، لیکن انہوں نے22 مئی کی بجائے 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے پر رضا مندی ظاہر کی تھی.

انصاف لائرز فورم کے وکلاء بھی عمران خان کیساتھ اسلام آباد روانہ ہوئے،عمران خان نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے، نیب برطانیہ سے آئے190 ملین پاونڈ کی غیرقانونی منتقلی میں معاونت اوربطور پبلک آفس ہولڈر اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے.
 

مزیدخبریں