ویب ڈیسک: القادر ٹرسٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے عمران خان سے سوالات کے جواب بھی طلب کر رکھے ہیں،نیب نے عمران خان سے متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ طلب کی ہیں۔
دوسری جانب عمران خان،اسد عمراورفوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے ،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ عمران خان پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیئے۔