بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

23 May, 2022 | 10:08 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کردیا۔

بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل میں 17 ڈینٹل کالجوں کے 926 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔793 پاس جبکہ 127 امیدوار فیل قرار پائے۔ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 86.20 فیصد رہا۔

پہلی تینوں پوزیشنز ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی طالبات نے حاصل کیں۔راحین پاشا نے 925/1000 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔عافیہ محمود نے 900 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ایمان اشرف نے 893 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سپلیمنٹری امتحانات 15 جولائی سے شروع ہوں گے۔نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں