ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم شخصیت نیب لاہور کے ریڈار پر

23 May, 2022 | 09:20 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤدلشاد)سابق رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری نیب لاہور کے ریڈار پر آگئے، نیب لاہور نے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ کرپشن کی شکایات پر انکوائری کا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 تفصیلات کےمطابق مسلم ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی اکرم انصاری نیب لاہور کے ریڈار پر آگئے، نیب لاہور نے حاجی اکرم انصاری کے حلقہ کو دی گئی 2008 سے 2018 تک ترقیاتی گرانٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

کال اپ نوٹس کے مطابق ترقیاتی اسکیموں کی مصدقہ نقول جمع کرانا ہوں گی، دس سالوں میں مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں، کس ترقیاتی اسکیم پرکتنی لاگت آئی؟کب شروع ہوئی اور کب مکمل ہوئی مکمل تفصیلات پیش کریں؟

سابق ایم این اےحاجی اکرم انصاری کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ ویری فیکیشن مہوش نورین کو تمام تر تفصیلات جمع کرانے کےلیے نوٹس جاری کردیاگیا، حاجی اکرم انصاری فیصل آباد کے حلقہ این اے 85 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

مزیدخبریں