خواتین ٹیچرز آپس میں لڑ پڑیں،وجہ کیا بنی؟ ویڈیو وائرل

23 May, 2022 | 09:12 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بھارت میں کرسی کے معاملے پر دو خواتین ٹیچرز آپس میں لڑ پڑیں۔

 بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹیچرز کی لڑائی کا یہ واقعہ ریاست مدھیاپردیش کے شہر چتراکوٹ کے ایک پرائمری سکول میں پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین نے ایک کرسی کو دبوچ رکھا ہوتا ہے اور دونوں کرسی پر اپنا حق جتانے کے لئے لڑ رہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی طرف سے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو پر صارفین نے مختلف کمنٹس کئے۔ ایک شخص نے مسکراہٹ کے ایموجی کے ساتھ لکھا ہے ”انڈیا میں خوش آمدید۔“ ایک اور شخص نے طنزاً لکھا ہے کہ ”کیا یہ میوزیکل چیئر کھیل رہی تھیں؟۔

مزیدخبریں