مری خوفناک حادثہ کی ویڈیو؛ 8 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

23 May, 2022 | 08:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سیاحتی مقام مری کے قریب خیرہ اگلی کے مقام پر مسافر بس کو حادثہ ، حادثہ 8 افراد کے جاں بحق ہو گئے۔مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق حادثہ خیرہ گلی کے مقام پر آج صبح 9 بجے پیش آیا ۔علاقہ مکینوں کا کہناتھا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ریالہ اور ملکوٹ کی دو بسیں آپس میں ریس لگا رہی تھیں،ایک بس خیراگلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہو نیچے گہری کھائی میں جا گری۔

علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حادثے کے باعث سول ہسپتال مری میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سول ہسپتال مری میں دو لاشوں کو پہنچائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں