(محمدساجد)مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر سٹارڈولی ان دنوں مصائب میں گھیرے ہوئے ہے اور جنگل میں لگنے والی آگ کے واقعہ کی وضاحت کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق جنگل میں آگ لگاکر ماڈلنگ کرنے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ٹک ٹاکر ڈولی فیشن کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا۔ ڈولی کے خلاف اسلام آباد تھانہ کوہسار میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ماڈلنگ کی اور ویڈیوز بنائیں۔ آگ سے وسیع رقبے پر پودوں اور چرند پرند کو نقصان پہنچا ہے۔
درخواست ڈی اے شعبہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکشن کی جانب سے درج کرائی گئی تھی۔ درخواست میں ٹک ٹاکر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب ٹک ٹاکر سٹار ڈولی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کرتے کہا کہ'ایک ویڈیو جو میں نے ابھی تک اپ لوڈ نہیں کی وہ اب کروں گی'میں یہاں پر 11 مئی کو آئی تھی تقریباً 7 بجے کے قریب،ٹائم کے ساتھ تو تصاویر آئی فون میں محفوظ ہوتی ہیں۔
ویڈیو میں ایک کانٹوں والی شاخ اٹھائے کھڑی بتا رہی ہیں کہ یہ اس روز میری فراک میں پھنس گئے تھے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ'آخر تک دیکھیں، شاید یہ ویڈیو دیکھ کر فیک خبریں لگانے والوں کی بولتی بند اور آنکھیں کھل جائیں۔
ڈولی نے اپنی اس ویڈیو کے ساتھ 11 مئی کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو بھی شیئر کی، ویڈیو میں ان کے دوست فراک سے کانٹے جدا کررہے ہیں۔
View this post on Instagram