سونے  کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

23 May, 2022 | 06:59 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ڈالر کے بعد سونے  کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز ڈالر کے بعد سونے نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 2350 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار 650 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 2015 روپے مہنگا ہونے کے بعد1 لاکھ 21 ہزار 442 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر 1862 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ، ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مزیدخبریں