(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عون چوہدری کو ان کے خلاف ’ہتک آمیز مہم‘ چلانے پر 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
بزدار کی جانب سے قانونی نوٹس میں وکیل مبین الدین قاضی نے کہا کہ عون چوہدری سنگین ہتک آمیز مواد اور مذموم مقاصد کے لیے ریمارکس پر مشتمل عوامی بیانات کے ذریعے اپنے مؤکل کی کردار کشی کر رہے ہیں۔ہتک آمیز مواد الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر نشر کیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ عون چوہدری 15 دنوں کے اندر ٹینڈر کریں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بالخصوص تمام ٹیلی ویژن چینلز اور روزناموں میں غیر مشروط معافی نامہ شائع کریں اور ساتھ ہی یہ عہد بھی لیا جائے کہ ایسی حرکتیں دوبارہ نہیں ہونے دیں گی۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔