سرکاری ملازمین کی سنی گئی، بڑی خوشخبری

23 May, 2022 | 06:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے خوشی کی خبرسامنے آگئی، وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے کل ہونےوالے اجلاس میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دی جائے گی۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر سرکاری ملازمین نےاحتجاج کا اعلان کیاتھا، جس میں کہا گیا کہ احتجاجی ملازمین فنانس ڈویژن سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے،پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

سرکاری ملازمین نےہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کہا کہ حکومتِ 10 فروری 2021 کے معاہدے پر عمل درآمد کرے،چاروں ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کئے جائیں،وفاقی ملازمین کی اب گریڈیشن کی جائے۔ ٹائم اسکیل پروموشن دیا جائے،مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اصافہ کیا جائے۔
سٹیج سے سرکاری ملازمین کی قیادت نے 24 نیوز کا خصوصی شکریہ ادا کیا،مرکزی راہنما سید محمد معراج کا کہناتھا کہ تمام میڈیا کا شکریہ لیکن 24 نیوز کا خصوصی شکریہ، 24 نیوز نے پہلے روز سے وفاقی ملازمین کا ساتھ دیا، سرکاری ملازمین کا تالیاں بجا کر 24 نیوز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم کا حلف اُٹھانے کے بعد ہفتے کی چھٹی ختم کردی تھی، وزیراعظم کے فیصلے کے خلاف سرکاری ملازمین کی جانب سے چھٹی کی بحالی کے لئے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں