(جنید ریاض)حکومت بدلتے ہی سکولوں میں تیس ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،پہلے مرحلے میں پنجاب میں 16 ہزار اور لاہور کے سکولوں کیلئے 776 اساتذہ بھرتی کیے جانا تھے۔
سکولوں میں تیس ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار ہے۔سابقہ دور حکومت میں 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔پہلے مرحلے میں پنجاب میں 16 ہزار اور لاہور کے سکولوں کیلئے 776 اساتذہ بھرتی کیے جانا تھے۔
لاہور کے سکولوں میں اساتذہ کی کل 2990 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے تاحال موجودہ حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث سکولوں میں پڑھائی کا نظام بری طرح متاثر ہے،سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری بھرتی کی اشد ضرورت ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق حکومت سے منظوری ملتے ہی بھرتیوں کیلئے اشتہار دے دیا جائے گا،سولہ ہزار بھرتیوں کیلئے سمری پہلے ہی وزیر اعلی پنجاب کو بھیج رکھی ہے۔