صحافی عمران ریاض خان سےمتعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

23 May, 2022 | 03:32 PM

ملک اشرف:لاہورہائیکورٹ نےصحافی عمران ریاض کی نواب شاہ میں درج مقدمہ میں 4 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے عمران ریاض خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے مقدمہ کی مصدقہ نقل لف نہ کرنے کا رجسٹرار آفس کا اعترارض ختم کر دیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت نے اعتراض ختم کر دیا ہے تو اسے فوری طور پر سن بھی لیا جائے۔جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست کو ابھی نمبر لگنے دیں اور اگر میرے پاس یہ کیس دوبارہ آیا تو سن لوں گا۔ عدالت کو اختیار ہے کہ اعتراض ختم ہونے کے بعد سماعت کر سکتی ہے۔

جس پر  جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریماکس میں کہا کہ یہ اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے کہ اعتراض ختم ہونے کے بعد کیس کس فاضل جج کے پاس بھجوانا ہے۔ عدالت نے فائل رجسٹرار آفس کو بھجوا دی، کیس پر دائری نمبر لگا کر متعلقہ بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

قبل ازیں عدالت نے مقدمہ کی مصدقہ نقل لف نہ کرنےپر رجسٹرار آفس پراعتراض لگایا تھا۔جسٹس طارق ندیم نے ریماکس میں کہااس درخواست کیساتھ مقدمہ کی مصدقہ نقل لف کریں،درخواست گزار  کے وکیل نے کہا ہے کہ دوسرے صوبے کا مقدمہ ہے، مصدقہ نقل فوری نہیں لے سکے۔ عدالت  نے حکم دیا کہمقدمہ کی مصدقہ نقل اگر پیش نہیں کر سکتے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کریں۔سپریم کورٹ کا ایسا حوالہ جس میں ذکر ہو کہ ایف آئی آر کی مصدقہ نقل کے بغیر حفاظتی ضمانت منظور ہو سکتی ہے۔

 جسٹس طارق ندیم نے سوال اُٹھایا کہ عدالت کیسے اخذ کر لے کہ یہی ایف آئی آر ہے جس کا ذکر آپ کر رہے ہیں؟ عدالت حفاظتی ضمانت دینے سے ہچکچاہٹ ظاہر نہیں کر رہی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ14 گھنٹے کا سفر ہے، مصدقہ نقل لانے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔جسٹس طارق ندیم نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت بیٹھی ہے، آپ عدالتی نظائر لے آئیں یا ایف آئی آر کی مصدقہ نقل لے آئیں۔

مزیدخبریں