ویب ڈیسک : جمیکا کے ایک چڑیا گھر میں شہری شیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی ، پنجرے میں ہاتھ ڈال کر شیر کو تنگ کررہا تھا کہ درندے نے اس کا ہاتھ چبا ڈالا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر کے پنجرے میں قید شیر کو ایک شخص مسلسل تنگ کررہا تھا کہ اسی دوران خونخوار جانور نے شہری کی انگلی اپنے دانتوں میں دبوچ لی۔ شیر نے انگلی چبا ڈالی جبکہ شہری نے بڑی مشکل سے جانور سے اپنی جان چھڑائی۔
چڑیا گھر میں موجود دیگر افراد نے شور مچایا مگر شیر نے شہری کی جان نہیں چھوڑی ۔ جبکہ موقع پر موجود ایک بچے نے اپنے موبائل سے اس سارے واقعہ کی فلم بنا لی۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے موقف دینے سے انکارکیا ہے جبکہ ایک این جی او نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔