ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کانوٹی فکیشن جاری

پی ٹی آئی کے25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کانوٹی فکیشن جاری
کیپشن: PTI De Seats Member
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 منحرف ارکان کوڈی سیٹ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نےاسپیکرپنجاب اسمبلی کے ریفرنس پرارکان کوڈی سیٹ کیا۔

20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے نوٹی فکیشن میں کہا 3 خواتین نشست اور 2 اقلیتی نشست کے ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سیٹ ہونے والوں میں صغیر احمد، ملک غلام رسول ، سعید اکبر اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، سلمان نعیم، زوار وڑائچ شامل ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل ،عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح ، سبطین رضا، محسن عطا کھوسہ،خالد محمود، مہر محمد اسلم، فیصل حیات بھی ڈی سیٹ ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 20 مئی کو منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنایاتھا ، الیکشن کمیشن کے ارکان نے فیصلہ اتفاق رائے سے  کیا۔