خوفناک آگ نہ بجھ سکی، چلغوزے کے جنگلات،نایاب پرندے ، جانور راکھ بن گئے

23 May, 2022 | 02:05 PM

 ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے کوہ سلیمان کے شیرانی چلغوزہ جنگلات میں دو ہفتوں سے  جاری آگ  نہ بجھ سکی ۔ پاک فوج  اور ایف سی کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

جنگلات میں پہلی  آتشزدگی 9 مئی کو ضلع موسیٰ خیل میں لگی اور ایک ہفتے سے زیادہ جاری رہی، جس نے 22 کلومیٹر کے دائرے میں دیودار کے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسی جنگل میں دوسری آگ بدھ کی رات ضلع شیرانی کے علاقے سراغلئی کے قریب لگی۔ پاک فوج اور ایف سی کے ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے اور پائن اور زیتون کے باقی ماندہ درختوں کی حفاظت کے لیے آپریشن میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔

اس خوفنا ک آگ نے میلوں کےمیل  نہ صرف چلغوزہ کے جنگلات کو جلا کر راکھ کردیا ہے بلکہ انتہائی نایاب پودے اور پرندے اور جانور بھی ہمیشہ کے لئے معدوم ہوگئے ہیں   

ژوب کے کمشنر بشیر احمد بازئی نے کہا کہ وہ آگ پر قابو پانے اور جنگلات کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ضلع شیرانی کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

بزنجو نے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 500,000 روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں