لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

23 May, 2022 | 01:10 PM

ویب ڈیسک: حکومت تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقتحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آئی جیز،ایس ایس پیزاوراسپیشل برانچ حکام نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنےسےمتعلق ممکنہ سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، جس کے تحت راستوں کی بندش اور ریڈزون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایف سی اور رینجرز سمیت دیگر صوبوں سے نفری طلب کرنے سمیت موٹر وے، سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کیلئے مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں سفارشات بھی تیار کرلی گئیں تاہم حتمی منظوری وزارت داخلہ دےگی، پولیس اور انتظامیہ نے سفارشات میں مظاہرین کو روکنے کی گائیڈ لائنز مانگ لیں ہیں۔

دوسری جانب لانگ مارچ کو روکے جانے پر پی ٹی آئی نے متبادل حکمت عملی تیار کر لی ہے۔رہنماوں کی گرفتاری کی صورت میں شہر میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے ۔

پارٹی ذرائع   کے مطابق لاہور کے داخلی، خارجی اور شہر کے مختلف مقامات پر کارکن دھرنا دیں گے۔ دھرنے کے لیے مقامات کا انتخاب کر لیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق لشاہدرہ، بابو صابو، فیروز پور روڈ، لاک جان چوک، لبرٹی چوک اور وحدت روڈ سمیت دیگر مقامات پر دھرنا دیا جائے گیا۔

مزیدخبریں