راؤدلشاد+شہزاد: پنجاب حکومت نے سستے آٹا فراہم کرنے تشہیر میں مگن لیکن سستے آٹے کی مد میں سرکاری گندم کی ریلیز گزشتہ دو روز سے بند کردی گئی .
تفصیلات کے مطابق لاہور کی 40 فیصد ملوں نے سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی جاری رکھنے سے انکار کردیا ۔شہر کی 80میں سے 45فلور ملزنے سستا اٹا فراہمی کی سپلائی شروع کی جبکہ 35فلور ملز نے تحریری حکم نامہ تک سستا آٹا دینے سے انکار کردیا۔شہریوں کو سستے آٹے کی سپلائی بھی بند ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا۔
اس کے علاوہ سرکاری گندم کی ریلیز کب شروع ہوگی محکمہ خوراک پنجاب بھی کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شوزب سعید ،ایڈیشنل ڈائریکٹر شاہدہ یاسیمین اور ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر احمد علوی دفاتر میں موجود ہی نہیں ہیں۔پنجاب حکومت نے عوامی ریلیف کے ہیش نظر سستے آٹے کی فراہمی کے لیے 200ارب کی سبسڈی کا منصوبہ تو بنالیا لیکن حتمی منظوری نافی جاسکی۔
فلور ملز کو سبسیڈائزڈ گندم کی فراہمی تاحال تعطل کا شکار ہےگزشتہ روز تک محکمہ خوارک نےگندم کوٹہ بھی جاری نہیں کیا۔محکمہ خوراک اور حکومتی غیر سنجیدگی کے باعث شہر میں 2 لاکھ 20 ہزار تھیلے کی بجائے ایک لاکھ تک تھیلے سپلائی ہورہے ہیں ۔محکمہ خوراک کی غیر تحریری یقینی دہانی پرفلورملرز نےآٹےکی سپلائی دینے پرتحفظات کا اظہارکردیا ۔
دوسری جانب شہر کی متعدد فلورملز نے زبانی حکم نامہ ماننے سے انکاری کردیا۔وزیر اعلی پنجاب نے تین روز قبل دس کلو اٹا 490روپے میں دینے کا اعلان کیا تھا۔قانونی طور پر سستا اٹا پر سبسٹڈی کی منظوری صوبائی کابینہ دے سکتی ہے۔اس پرمحکمہ خوراک سرکاری گندم کوٹہ کی ریلیز کے لئے تذبب کا شکارہے۔
ڈائریکٹر فوڈ شوزب سعید نے تاحال فلور ملز کو سرکاری گندم ریلیز کی کےلیے محکمہ خوراک کے افسران کو گو ہیڈ نہیں دیا۔تاحال منظوری نہ ہونے سے فلور ملز کو گندم سپلائی نہ ہوسکی۔
چیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب طاہر ملک کا کہنا ہے کہ پالیسی واضح نہیں ہوئی فلورملز سے ڈائریکٹ اٹا لیا جا رہا ہےسبسٹڈی گندم کا فوری اجرءا کیا جائے۔