خیرا گلی،  ریس لگاتی ہوئی بس گہری کھائی میں جاگری، 7سیاح جاں بحق

23 May, 2022 | 12:37 PM

 ویب ڈیسک  : خیراگلی کے مقام پر تیزرفتار بس گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7  سیاح جاں بحق ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب ریالہ اور ملکوٹ کی دو بسیں آپس میں ریس لگا رہی تھیں جس کی وجہ سے ایک بس خیراگلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہو ئے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔

بس کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 7 مسافروں کے جان بحق اور متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بعدازاں جائے حادثہ پر موبائل-فون سروس نہ ہونے کے باعث اس حادثے میں ہلاکتوں کی اصل تعداد کے بارے میں صحیح اطلاعات نہیں مل پارہی ہیں۔

مزید برآں جائے حادثہ کے علاقے میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ جس میں 1122 کا مستعد عملہ مصروف عمل ہے۔ اس حادثے کے باعث سول اسپتال مری میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سول اسپتال مری میں دو لاشوں کو پہنچائے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں