ویب ڈیسک: اسلام آباد میں سیکورٹی صورتحال پر غور کیلئے آئی جی اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کردی گئی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 22 مئی سے اگلے حکم تک ملازمین کی ماسوائے ایمرجنسی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔