ویب ڈیسک:ڈھائی کروڑ روپے کی اے ٹی ایم مشینز سے چوری اور دو کروڑ کے قریب بیش قیمت ٹرافیوں کا ڈاکہ ڈالنے والے گینگ کو سزا سنا دی گئی۔
انگلینڈ کی عدالت نے جرائم پیشہ گینگ کو مجموعی طور پر پچھہتر سال قید کی سزا سنا دی۔گینگ نے ایک سال کے دوران اٹھارہ مختلف اے ٹی ایمز سے تقریبا ڈھائی کروڑ روپے کی رقم چرائی، گینگ کے افراد نے گھوڑوں کی ریس کے میوزیم سے دو کروڑ روپے کی بیش قیمت ٹرافیوں پر بھی ہاتھ صاف کیے۔
2020 میں اس گینگ نے مہنگی زرعی مشینری بھی چرائی اور غیر ملکی رابطہ کے ذریعے انہیں بیرون ملک لے جانے کا بندوبست کیا۔
عدالت نے گینگ کے سرغنہ اور اس کے رائٹ ہینڈ کو سترہ سترہ سال، دو ملزمان کو دس سال چھ ماہ ، پانچویں ملزم کو چودہ اور گینگ کے چھٹے ممبر کو گیارہ سال قید کی سزا سنادی۔