ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکردیا

محکمہ موسمیات نے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکردیا
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور وسطی پنجاب میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا،، فیصل آباد، میانوالی، لیہ، بھکر اور خوشاب میں بارش متوقع ہے۔

منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ،لاہور، قصور، شیخوپورہ میں بارش ہونے کا امکان ہے، اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان، ملتان اورساہیوال میں بھی تیز اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد ، دادو، کراچی، ٹھٹھہ ، اور حیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

چترال ، دیر، سوات،کوہستان،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اورمردان میں بارش متوقع، چارسدہ ،نوشہرہ،پشاور ، مہمند،باجوڑ ، خیبر، کوہاٹ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ وزیرستان اور کرم میں بھی تیز ہوائیں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے بابو سر ٹاپ میں شدید برف باری ہوئی ہے، جس کے بعد متعدد سیاح پھنس گئے ہیں۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مطابق بابوسرٹاپ پر شدید برف باری جاری ہے، جس کے بعد بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، مسافر اور سیاح آئندہ حکم تک شاہراہ پر سفرنہ کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بابوسرٹاپ پر اب تک 3 انچ تک برف پڑچکی ہے، ریسکیو عملہ بابوسرٹاپ بھیج دیا گیا ہے۔