ویب ڈیسک:سابق صدر آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مشترکہ موقف پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ، ای وی ایم اور نیب سے متعلق اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہ جانے پر اتفاق ہوا۔
مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری آج اتحادیوں کے اجلاس میں ایک پیج پر نظر آئیں گے۔