(سٹی42)لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں 24 مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کے اطلاق کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ایس او پیز کے یقینی نفاذکے لیے حکمت عملی کا جامع نظام تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) میں مزید اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں 24 مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کے اطلاق کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ایس او پیز کے یقینی نفاذ کے لیے حکمت عملی کا جامع نظام تیار کر لیا گیا۔
مزید پڑھئے: این سی او سی کا کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے انوکھا طریقہ
این سی او سی نے شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل کی،سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں مزید ممالک کو بھی شامل کر لیا گیا،کیٹگری سی میں شامل نئے ممالک پر پابندیوں کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا،یو اے ای اور بحرین سے کورونا مثبت کیسز پاکستان آنے کے بعد مخصوص لیبز کے ٹیسٹ قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کیسز کی شرح میں کمی پر این سی او سی نے سیاحتی مقامات سیاحوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا، ہونے والے اہم اجلاس میں ان باونڈ ٹریول پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا،بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں بیماری کی تشخیص کے لیے سخت ایس او پیز کا اطلاق کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے سیاحت 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، سیاحت سے متعلق این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کی گئیں ہیں،این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے، این سی او سی حکام کا کہناتھا کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں۔
علاوہ ازیں ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں گے، یکم جون کے بعد ہوٹلز کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کمرہ بک نہیں کریں گے۔