ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے

23 May, 2021 | 07:22 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد خان)شہر میں صبح سویرے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ،،چوہنگ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے جوبلی ٹاؤن کے قریب تیز رفتار کار نے 45 سالہ شخص کو کچل دیا،متوفی پنجاب سوسائٹی کا رہائشی تھا،45 سالہ شخص کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی،متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا،کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔ادھرٹھوکرنیازبیگ میں ٹرک اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے دوان35سالہ نعیم جاں بحق ہو گیا،متوفی ٹرالی ٹریکٹر پر سوار ہوکر جانب ٹھوکر کی طرف جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد نواز کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی ۔

ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔صوبائی دارالحکومت میں آج بھی دو افسوسناک ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق گئے۔

مزیدخبریں