(عابد چودھری)سمن آباد میں 60سالہ بزرگ شہری نے گھریلو ناچاقی پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے پکی ٹھٹھی کے رہائشی 60 سالہ نوید نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، جس کے باعث نوید بری طرح جھلس گیا،شہری نوید کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا،پولیس کے مطابق نوید نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھئے: باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ نوجوان نے خود سوزی کرلی
رواں ماہ باغبانپورہ میں گھریلو تنازعہ پر 24 سالہ نوجوان نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا، 24 سالہ رضوان نے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، آگ کی زد میں آ کر نوجوان بری طرح سے جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی، پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔
واضح رہے کہ خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے, ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے,خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔
جدید تحقیق کے مطابق وہ بیماری جسے ہم ' ڈپریشن' کے نام سے جانتے ہیں، وہ دراصل کئی مختف بیماریوں کا مجموعہ ہے، جن کی مختلف دماغی وجوہات ہو سکتی ہیں, رواں سال میں مختلف وجوہات کی بنا پر بیس سے زائد افراد نے موت کو گلے سے لگایا۔