این سی او سی کا کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے انوکھا طریقہ

23 May, 2021 | 04:53 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید)این سی او سی کا بڑا فیصلہ ,پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کورونا وائرس کے کیسسز میں مسلسل اضافہ,اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد پشاورایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا کےمریض کی نشاندہی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کورونا وائرس کے کیسسز میں مسلسل اضافہ ہونے پر اہم فیصلہ کیا،اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد پشاورایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا کےمریض کی نشاندہی کی جائے گی،آرمی کینائن سینٹر کے ٹرینڈ کتوں کی مدد سے پشاور ائیرپورٹ پر کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوگی،پشاور ایئرپورٹ پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کی جائے گی۔

مزید پڑھئے: کوروناکیسز کی شرح میں کمی؛این سی اوسی نے بڑی اجازت دیدی

ترجمان سی اے اے کا کہناتھا کہ اے سی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی ٹیم کی معاونت کرے گی،سراغ رساں کتوں کو کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا،ہیلتھ ڈیسک باچا خان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ایرائیول لاؤنج میں بنانے کی ہدایت کردی گئی،تمام انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کے سویپ ٹیسٹ کو سراغ رساں کتے چیک کریں گے،ان کاکہناتھا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر کورونا مسافروں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت کی جانب سے شہر اقتدار کے ائیرپورٹ پر کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

گزشتہ ایک روز میں ملک میں کورونا مزید 74 قیمتی زندگیاں نگل گیا،این سی او سی کے مطابق ایک دن میں 62 ہزار 61 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، 3 ہزار 84 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 96 فیصد رہی،پنجاب میں 9 ہزار 768 اموات ہوچکی ہیں،مثبت کیسز میں بھی پنجاب سب سے آگے رہا، جہاں مثبت کیسز کی تعداد 333971 تک جا پہنچی، ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 620 ہوگئی،ملتان میں 67 ، لاہور میں 47 اور پشاور میں34فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

 

مزیدخبریں