کمشنر لاہور نے افسروں کی دوڑیں لگوا دیں

23 May, 2021 | 04:22 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: شہر کی مرکزی خستہ حال شاہراہوں کی سنی گئی، کمشنر کے نوٹس پر ایم سی ایل افسران کی دوڑیں لگ گئیں، 9 شاہراہوں پر ہنگامی بنیادوں پہ پیچ ورکس کا آغاز کردیا گیا۔
کمشنر لاہور اور ایڈمنسٹریٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے نوٹس لینے پر شہرکی مرکزی سڑکوں پر پیچ ورکس شروع کر دیا گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر نے بیک وقت نو شاہراہوں پر پیچ ورکس کا آغاز کیا ہے. ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر عرفان قریشی نے بتایا کہ پہلے فیز میں مال روڈ، ایوان صنعت و تجارت اور ڈیوس روڈ پر پیچ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ایبٹ روڈ، شالیمار لنک روڈ، لارنس روڈ، ایمپریس روڈ، ظفر علی روڈ اور ظہور الہی روڈ پر پیچ ورکس کا آغاز کیا ہے۔ جس کے بعد شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر پیچ ورکس، لائن اور لین مارکنگ بھی کرائی جائے گی۔ ایک ہفتہ میں کام مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاؤ کا مزید خطرہ؛کمشنرلاہور نے نیا حکم دیدیا

مزیدخبریں