سعود بٹ: بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کورونا ویکسین نہ لگنے پر پریشان۔ 40 سال سے کم عمر شہری ایسٹرزینیکا ویکسین نہ لگنے پر حکومت پر برس پڑے۔
سعودی عرب اور کویت واپسی کے منتظر اوورسیز پاکستانی ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کیلئے ایکسپو سینٹر میں در بدر گھومتے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے اووسیز پاکستانی سالانہ کروڑوں روپے ملک بھیجتے ہیں مگر ان کی سہولت کیلئے کوئی کام نہیں ہو رہا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے شکوہ کیا کہ این سی او سی کی جانب سے درست معلومات فراہم نہیں کی جاتیں جس کی وجہ سے ہم دوسرے شہروں سے لاہور آکرخوار ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب 30 سال سے بڑے شہریوں کو رجسٹریشن میسج جبکہ 40, 50, 60 اور 70 سال والے شہریوں کو واک ان سہولت کے تحت ویکسین لگائی جارہی ہے۔پہلی ڈوز لگوانے والوں کیلئے سائنو ویک، دوسری ڈوز کیلئے سائنو فام جبکہ 40 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ایسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
بیرون ملک سفر کرنے کے منتظر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت 40 سال سے کم عمر شہریوں کو ایسٹرزینیکا ویکسین کی فوری اجازت دے تاکہ اووسیز پاکستانیوں کیلئے اپنی ملازمت پر واپس جانا ممکن ہو۔