کینال روڈ ، نشئی ساتھی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے پکڑا گیا  

23 May, 2021 | 02:32 PM

Imran Fayyaz

 (فہد بھٹی)لاہور کے بیشتر علاقے منشیات فروشی کےگڑھ بن گئے ہیں سرعام منشیات کی فروخت سے متعلق تو انکشاف ہوا ہی تھا لیکن  اب  نشئیوں کا نشہ کرنے کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر نشے کے افراد عادی افراد کی مشکوک سرگرمیوں کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ ایف سی کالج انڈر پاس کینال پر نشئی اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی و مشکوک حرکات کر رہا تھا ۔ٹریفک وارڈن نے نشئی کو مشکوک حرکات کرنے سے روکا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا ۔نشئی نے پہلے خود کو شیشے سے کٹ لگائے اور پھر ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے کی کوشش کی ۔
 واضح رہے کہ کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف پولیس کاروائی کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔وقتی طور پر نشے کے عادی افراد کے خلاف کاروائی جاتی ہے مگر وہ دوبارہ اسی جگہ واپس آجاتے ہیں ۔

قبل ازیں بھی انکشاف ہوا تھا کہ لاہور کے بیشتر علاقے منشیات فروشی کا گڑھ بن گئے،کاہنہ کے علاقے جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی  جاری ہے، کھیچی گروپ کے کارندے  سرعام منشیات بیچتے نظرآتےہیں۔

مزیدخبریں