ماہرہ خان کا سڑک پر ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

23 May, 2021 | 02:17 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی سڑک پر فلم ' پرے ہٹ لو' کے گانے 'اک پل' پر " ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراؤں کو برسوں لگ جاتے ہیں، ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں۔ ماہرہ خان کی ایک نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔

"ڈانس ویڈیو میں ماہرہ خان کو چھوٹی کار بڑا اسٹار نامی شو کی ہوسٹ کے ساتھ سڑک پر گانے ’اک پل‘ پر خوبصورت انداز میں" ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ماہرہ خان نے پنک ٹی شرٹ اور جہینز پہنی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ عاصم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی رومانوی فلم ’ پرے ہٹ لو‘  2019 میں ریلیز کی گئی تھی ، فلم کے مرکزی کردار میں مایا علی اور اداکار شہریار منور ہیں جس میں ماہرہ خان بھی گانے‘ مورا سیاں ‘ کے ذریعے مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔

ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح ’مورا سیاں‘ گانے میں بھی خوبصورت دکھائی دی تھیں، گانے میں اداکارہ نے انار کلی کے جیسا سُرخ لباس زیب تن کیا تھا جس میں انہوں نے لپ اسٹک بھی سرخ رنگ کی لگائی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پرکلک کریں : https://www.youtube.com/watch?v=CzIzR47VQho

مزیدخبریں